بدھ 24 جون 2026 - 01:43
امام حسینؑ کی قربانی اسلام کی بقاء کا سبب، عزاداری اسلام کے احیاء کی سب سے بڑی تحریک ہے: علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ/جنڈ اٹک میں چھ محرم الحرام کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے کہا کہ امام حسینؑ کی قربانی اسلام کی بقاء کا سبب ہے اور عزاداری اسلام کے احیاء کی سب سے بڑی تحریک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنڈ اٹک میں چھ محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزاء میں ہزاروں عزاداروں، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، عمائدین اور شیعہ سنی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا خمینی چوک پہنچا جہاں اختتامی اجتماع سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کیا۔

امام حسینؑ کی قربانی اسلام کی بقاء کا سبب، عزاداری اسلام کے احیاء کی سب سے بڑی تحریک ہے: علامہ عارف حسین واحدی

انہوں نے عزاداروں، ماتمی انجمنوں، علماء و ذاکرین اور منتظمین کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سیدالشہداءؑ اسلام کے احیاء اور پیغامِ کربلا کی ترویج کی سب سے بڑی تحریک ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی نہ ہوتی تو یزیدیت پوری دنیا پر مسلط ہو جاتی، آج دنیا میں اسلام کی بقا، اذانوں کی صدائیں، اللہ کی وحدانیت اور رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی رسالت کی گواہی درحقیقت امام حسینؑ کی قربانی کا ثمر ہے۔

امام حسینؑ کی قربانی اسلام کی بقاء کا سبب، عزاداری اسلام کے احیاء کی سب سے بڑی تحریک ہے: علامہ عارف حسین واحدی

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ دنیا بھر کے حریت پسند، آزادی پسند اور ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کرنے والے افراد کے لیے امام حسین ابن علیؑ اور واقعۂ کربلا سب سے بڑا رول ماڈل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بھی باطل قوتوں کے مقابلے میں مزاحمت اور استقامت کا راستہ حسینی مکتب سے ہی ملتا ہے۔

انہوں نے عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ عالمی حالات میں اسلامی مزاحمت اور استقامت نے استکباری قوتوں کی بڑی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

امام حسینؑ کی قربانی اسلام کی بقاء کا سبب، عزاداری اسلام کے احیاء کی سب سے بڑی تحریک ہے: علامہ عارف حسین واحدی

انہوں نے پاکستان کے اس کردار کو بھی سراہا جو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی کوششوں میں سامنے آیا اور کہا کہ اس سے پاکستان کے وقار اور بین الاقوامی حیثیت میں اضافہ ہوا ہے؛ پوری قوم اس پر فخر کرتی ہے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے پنجاب میں عزاداری سیدالشہداءؑ کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجالسِ عزاء اور روایتی جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالنا، چار دیواری کے اندر منعقد ہونے والی مجالس کو محدود کرنا اور عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

امام حسینؑ کی قربانی اسلام کی بقاء کا سبب، عزاداری اسلام کے احیاء کی سب سے بڑی تحریک ہے: علامہ عارف حسین واحدی

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ عزاداروں کے خلاف درج تمام مقدمات فوری طور پر خارج کیے جائیں اور عزاداری کے آئینی و قانونی حقوق کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کسی ایک مسلک کے نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہیں۔ مجالس اور جلوس امت کے اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، لہٰذا ان میں رکاوٹ پیدا کرنا اتحاد امت کے مفاد کے خلاف ہے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں حسینی پرچم اتحاد، حریت اور حق و انصاف کی علامت بن چکا ہے۔

امام حسینؑ کی قربانی اسلام کی بقاء کا سبب، عزاداری اسلام کے احیاء کی سب سے بڑی تحریک ہے: علامہ عارف حسین واحدی

انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ امام حسینؑ کو نقطۂ وحدت بنا کر مشترکہ طور پر امت کے اتحاد، استحکام اور سربلندی کے لیے کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام اتحاد امت کے اس مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ان شاء اللہ یہ سفر مزید قوت اور استقامت کے ساتھ جاری رہے گا۔

امام حسینؑ کی قربانی اسلام کی بقاء کا سبب، عزاداری اسلام کے احیاء کی سب سے بڑی تحریک ہے: علامہ عارف حسین واحدی

امام حسینؑ کی قربانی اسلام کی بقاء کا سبب، عزاداری اسلام کے احیاء کی سب سے بڑی تحریک ہے: علامہ عارف حسین واحدی

امام حسینؑ کی قربانی اسلام کی بقاء کا سبب، عزاداری اسلام کے احیاء کی سب سے بڑی تحریک ہے: علامہ عارف حسین واحدی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha